ابنا: چین کے نائب وزیر خارجہ چن شیائو دونگ نے کہا ہے کہ ایران پر فوجی حملے سے علاقے کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو جائے گا اور عالمی اقتصاد کی بہتر ہوتی ہوئی صورت حال بھی خراب ہو جائے گي۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے ایٹمی مسئلے کے بارے میں طاقت کا استعمال کیا گیا تو علاقے میں بحران پھیل جائے گا اور آبنائے ہرمز اور دیگر اسٹریٹجک گزرگاہوں کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گي۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری ایسی جنگ کو روکنے کی ذمہ دار ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی ایران پر ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگا رہے ہیں اور اس بہانے سے انہوں نے اس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔........ /169